پبی (مانند نیوز )تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔سواریوں کی روپ میں عوام کو لوٹنے والا بین الصوبائی 4 رکنی گروہ سرغنہ،کارندوں سمیت گرفتار۔لوٹی گئی رقم برآمد۔رقم اصل مالکان کے حوالے تفصیلات کے مطابق مسمی محمد علی ولد دولت خان ساکن محلہ ملک خیل وزیر گڑھی پبی نے اضاخیل پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں نوشہرہ کلاں سے ایک رکشہ میں سوار ہوا رکشہ میں پہلے سے 3 سواریاں موجود تھیں جب اضاخیل پایان بس سٹاپ پر اترا تو معلوم ہوا کہ میری جیب میں موجود 57ہزار کی رقم غائب تھی۔اسی طرح مسمی مقصود سے 20ہزار،مسمی تحسین اللہ سے 60 روپے مختلف اوقات میں لوٹی گئی تھی۔اس بات کا ایس ڈی پی او کینٹ سرکل سید اسماعیل شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایاز خان ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،رقم کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے علاقہ میں خبریوں کو متحرک کیا۔گروہ کے سرغنہ فرمان اللہ ولد ثمرگل ساکن ورسک روڈ پشاور حال ایبٹ ابادتک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا دوسرے ساتھیوں بھادر ولد محمد سلیم ساکن لاہور شاہ عالمی صوبہ پنجاب،دوست محمد ولد گل رحمن ساکن چارسدہ روڈ خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا