شانگلہ(مانند نیوز ) شانگلہ سانحہ الپوری میں گرفتار پی ٹی آئی کے 26 سے زائد ورکرز کی عدالت سے ضمانت منظور کر دی گئی تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شانگلہ کی جانب سے3 ایم پی اوکے تحت گرفتار پی ٹی ائی کے رہنما تحصیل چیئرمین بشام حاجی سد الرحمن کی درخواست ضمانت 20 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔ سانحہ الپوری میں پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد کارکنان کو موقع ہی پر گرفتار کر دیا گیا تھا جبکہ ورکرزکے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہیں۔ انسدادی دہشت گردی، سیون اے ٹی اے سمیت کئی دفعات پر مشتمل تھانہ الپوری پولیس کی جانب سے درج ایف ائی ارمیں 1200 سے زائد ورکر کو نامزد کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد شانگلہ میں 9 فروری کو احتجاج کے بعدپی ٹی ائی ورکرز اور پولیس میں جڑ پ ہوئی تھی جس میں دو افراد جان بحق جبکہ سینکڑو ں کارکنان زخمی ہوئے جو اپنے جان بچا کر بھاگے تھے جس میں بھی بیشتر کارکنان جو زخمی تھے الپوری ہسپتال میں لائے گئے اور ان میں سے چار افراد جو شدید زخمی سے دو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماء حاجی سیدالرحمان کو 9فروری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے پشاور جیل منتقل کردیا گیا ہے جسکی ضمانت کی تاریخ اب20فروری کو دوبارہ پشاور ہائی کورٹ میں ہوگی۔۔