شانگلہ(مانند نیوز )پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر شانگلہ کے ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال الپوری میں تقریب کا اہتمام، پیرا میڈکس ایسوسی ایشن شانگلہ کے جنرل سیکرٹری عرفان اللہ آزاد کی جانب سے تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پیرامیڈکس طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تاہم ان کے ساتھ ہر وقت نا انصافی اور ظلم ہوا ہے تاہم اب صورتحال بدتدریج بہتر ہو رہی ہے اور ہمیں مل کر اتفاق سے اپنے مسائل کی حل اور حکومتی اقدامات کے لیے کاوشیں تیز کرنی ہوگی۔ پیرامیڈکس کے عالم دین کے موقع پر مختلف تنظیموں اور حلقوں کی جانب سے پیرامیڈکس کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی طب میں خدمات کو سراہا گیا ہے۔ مختلف تنظیموں کے ساتھ ساتھ شانگلہ پریس کلب اور شانگلہ یونین آف جرنلسٹ کے اداروں نے بھی پیرامیڈکس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پیرامیڈکس صحت کے شعبے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ پیرامیڈکس کے جائز حقوق اور مطالبات کی بروقت اور فوری عملی اقدامات کریں۔ سوشل میڈیا پر بھی پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر مختلف پوسٹ وائرل ہوئے اور عہدہ داروں اور پیرامیڈکس کے ہر رکن کو خرید تحسین پیش کیا گیا۔۔