بٹ خیلہ(مانند نیوز)ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے فقدان کی اصل وجہ سائنس وٹیکنا لوجی سے دوری ہے تعلیم میں جدت کے ساتھ ساتھ روایات اور اقدار کا فروغ بھی ضروری ہے تعلیمی انحطاط کی روک تھام کیلئے سماجی اور فکری انتشار کا خاتمہ ضروری ہے اس سلسلے میں باشعور دانشورطبقے کا کردارانتہائی اہم ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزڈم ہاؤس سکول طو طہ کان کی افتتا حی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا پرنسپل طارق شاہ نے سکول کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور معزز مہمانوں کوخوش آمدید کہا سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمدمست خیل اور مولانا فضل منان جوہری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔