نئی دہلی(مانند نیوز ڈیسک)بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی معروف کمپنی ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے پاکستان کی پوری جی ڈی پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارت کا یہ دعوی پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 365 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے جو آئی ایم ایف کے تخمینوں کے مطابق پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی 341 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹاٹا کی کنسلٹنسی سروسز اس کے علاوہ ہے جس کی مالیت 170 ارب ڈالر بنتی ہے۔بھارتی اخبار کی ٹاٹا گروپ اور پاکستان کی مجموعی معیشت کے موازنے پر مبنی شہ سرخی پاکستان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔تاہم کمپنیوں کی مالیت کسی ملک کی مجموعی جی ڈی پی سے زائد ہونا کوئی انوکھی بات نہیں۔ بھارت تین اشاریہ ایک ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ اتنی بڑی معیشت ہونے کے باوجود بھارت کی مجموعی جی ڈی پی اب امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے تقریبا برابر ہے مائیکروسافٹ کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تین ٹریلین ڈالر ہے۔ اس کے بعد امریکی کمپنی ایپل کا نمبر اتا ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ٹریلین ڈالر ہے۔ سعودی کمپنی آرامکو کا حجم بھی دو ٹریلین ڈالر کے ساتھ بھارت کی مجموعی جی ڈی پی کے نصف سے زائد ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے