شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے دوران 300سے زائد رہائشی مکانات ناکارہ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں متاثر ہو گئے۔ طوفانی بارشوں مجموعی طور پر ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق جبکہ نو زخمی ہو گئے۔ شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں کو جانے والی لنک سڑکیں سلائیڈنگ کے بعد شدید متاثر رہی جس کو محکمہ سی این ڈبلیو اور ٹی ایم اے کے اہلکار صاف کرنے میں مصروف ہیں جس میں بیشتر صاف ہو چکی ہیں۔ طوفانی بارشوں کے دوران تین سرکا ری سکولوں کے باونڈری وال گر گئے جبکہ50 سے زائد واٹر سپلائی سکیم سیلابی پانی کے نذرہوئے ہیں۔ شانگلہ میں پی ڈی ایم اے کا میڈیا کوارڈینیشن سسٹم نہ ہونے کیوجہ سے صحافیوں کو معلومات اکٹھا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ طوفانی بارشوں کے دوران جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو صوبائی حکومت کی ہدایت پر چیک دیے گئے ہیں تا ہم بحالی کے لیے آنے والے فنڈزشفاف انداز سے لگانا ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے کیونکہ شانگلہ میں ہمیشہ بحالی کے لیے آیا ہوا فنڈ کرپشن کا نذر ہوتا رہا ہیں جس کی انکوائریاں نیب میں اب بھی چل رہی ہیں۔ شانگلہ کے بیشتر حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ شانگلہ میں بحالی منصوبوں کے لیے آیا ہوا فنڈ صرف ان منصوبوں پر خرچ کیا جائے جو متاثر ہوئے ہیں نہ کہ ماضی کی طرح سیاسی بنیادوں پر اور آفسر شاہی کے تعلق پر ۔ماضی میں شانگلہ میں ریکارڈ کرپشن کی گئی،پرانے اور متاثرہ چیزوں کو چھوڑ کر نئے چیزیں کی تعمیر اور پسند ناپسند کی بنیاد پر ہو جو کہ سیلابوں میں جس علاقوں میں انفراسٹرکچر،باؤنڈری والز،راستے، پلوں کو بہایا گیا وہاں سیاسی وابستگی کو دیکھ کر ان پلوں سمیت دیگر منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا جو آج ویران خراب پڑے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے