پبی (مانند نیوز )تھانہ پبی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیراء تنگ۔بدنام زمانہ بین الاضلاعی منشیات فروش کا اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کیلیے پولیس پر فائرنگ،جوابی فائرنگ سے منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار،ائس،پستول برآمد،بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق۔عدنان اعظم ایس ڈی پی او پبی کو مخبر خاص نے اطلاع دی تھی کہ پشاور کا مشہور زمانہ منشیات فروش خالد عرف خالدے ولد ظفر ساکن حاجی کیمپ پشاور پبی کے علاقہ میں آئس فروخت کرتا ہے۔عدنان اعظم ایس ڈی پی او پبی سرکل نے ایس ایچ اوتھانہ پبی اشفاق خان اور ٹیم کو۔منشیات فروش کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس ایچ او پبی علاقہ میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ منشیات فروش چوکی ممریز بابو گڑھی میں گاہکوں کے انتظار میں موجود ہے ایس ایچ او پبی بغرض گرفتاری جیسے ہی جائے وقوعہ پہنچا منشیات فروش نے گرفتاری سے بچنے کیلییپولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،پولیس نے حق خود حفاظت اختیار کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس سے منشیات فروش لگ کر زخمی ہوا۔منشیات فروش کے قبضہ سے پستول 30بور،ائس کی پڑیاں،برامد کیگئی،منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔یاد رہے کہ خالدی پر پشاور کے کئی تھانوں میں منشیات کے مقدمات درج ہیں جو کہ باتفصیل زیل ہیں۔علت 554 جرم 9DCNSA تھانہ پبی علت 135 جرم 15AA تھانہ پبی علت 282 جرم 9DCNSA تھانہ پبی علت 1309 جرم 11BCNSA تھانہ چمکنی علت 370 11BCNSA تھانہ پبی علت 51 11BCNSA تھانہ پبی علت 886 جرم 11ACNSA تھانہ پہاڑی پورہ علت 1175 جرم 9DCNSA تھانہ پبیعلت 164 جرم 11ACNSA تھانہ پبی