وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا میں ایم پی اے عجب گل وزیر کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی، جسمیں پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کے بعد وانا بازار میں بڑا جلسہ کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عجب گل وزیر نے کہا کہ یہ جنوبی وزیرستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ یہاں کی عوام نے عمران خان کی دیانت داری پر اعتماد کرتے ہوئے الیکشن کے وقت ان کے حق میں فیصلہ دیا اور ملک کے بہتر مفاد میں عوام کے اس فیصلے کا ثمر انھیں ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنا کوئی مفاد نہیں ہے اور زندان میں اس لئے ڈالے گئے ہیں کہ انہوں نے عوام کے جذبات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرکے امریکہ کی عالمی بدمعاشی کو للکارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں جتنے سیاستدان جیلوں میں ڈالے گئے تو وہ جیل کی سختیاں برداشت کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تھے اور ملک چھوڑ کر عوام کی لوٹی ہوئی دولت پر عیاشیاں شروع کرتے تھے۔ عمران خان وہ واحد سیاسی رہنماء ہے کہ انہوں نے بیرونِ ملک فرار ہونے کی بجائے جیل میں رہنے کو ترجیح دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے