دیر واڑی(مانند نیوز)واڑی میں پرائیویٹ تعلیمی ادارہ سمارٹ سکول واڑی میں یوم چھ ستمبر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں تحصیل چئیرمین واڑی عیان اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر واڑی عبدالقیوم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تحصیل چئیرمین واڑی عیان اللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنر واڑی عبدالقیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمارٹ سکول واڑی کے منجمنٹ اور اساتذہ کرام کو کامیاب پروقار تقریب کے انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بچے مستقبل میں اس وطن اور مٹی کے خدمت کریں گے انہوں نے سمارٹ سکول واڑی کے بچوں کی کارگردگی کو سراہا اور سکول منجمنٹ کو ہر قسم تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سمارٹ سکول واڑی کے منجینگ ڈائریکٹر شاہد خان نے اپنے طرف اور سمارٹ سکول واڑی کے انتظامیہ کی طرف سے تحصیل چئیرمین واڑی عیان اللہ خان اور اسسٹنٹ واڑی عبدالقیوم کو پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔پروگرام کے اختتام کے بعد اسسٹنٹ کمشنر واڑی عبدالقیوم اور تحصیل چئیرمین واڑی عیان اللہ خان اور سمارٹ سکول واڑی کے بچوں نے واک بھی کردیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔۔۔