ملاکنڈ(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامدالرحمٰن کے زیر صدارت 9 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی SNID پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملاکنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام شرکاء کو آنے والے پولیو مہم کے حوالے سے ہدایات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ پولیو مہم کے دوران جو ایشو آتا ہے اس کو بروقت رپورٹ کریں۔ اس کے علاوہ مس چلڈرن، ریفوزل کیسز کو بروقت کور کیا کریں۔ یادرہے کہ پولیو مہم 9ستمبر سے شروع ہوگی جو 13 ستمبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے