چترال(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ضلع بھر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ انھوں نے مذید کہا کہ ہمیں بحیثیت مجموعی پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے