دیرواڑی(مانند نیوز)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں نیوٹریشن ان ایمرجنسیز کے موضوع پر 5 روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پزیر۔ تفصیلات کیمطابق یونیسف کے تعاون سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایس بی بی یو شعبہ فارمیسی کے زیر اہتمام 5 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں ایس بی بی یو کے طلباء اور فیکلٹی کو ایمرجنسی میں نیوٹریشن بارے عملی ٹریننگ دے دی گئ۔ بچوں میں غذائی قلت اور نشونما کیلئے حائل رکاوٹوں کی نشادہی، علامات اور علاج معالجے سمیت تدارک کیلئے ضروری اقدامات بارے معلومات فراہم کی گئ۔کے ایم یو کے امجد علی باچا، شجاعت فقیر، ڈاکٹر بی بی ھجیرہ،اور پرخ سعید نے شرکاء کو عملی ٹریننگ دی۔ اختتامی تقریب میں تمام شعبہ جات کے چئرمین، ڈایریکٹر فنانس صاحبزادہ مراد حسین، انتظامی افسران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے شعبہ فارمیسی کے چئرمین ڈاکٹر شجاعت احمد نے یونیسف اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ٹریننگ ورکشاپ انتہائی اہمیت کا حامل تھا اس کے بہترین نتایج برامد ہونگے۔ ٹریننگ پسلیٹیٹر اور ارگنایزر ڈاکٹر عابداللہ نے کہا کہ طلباء اور فیکلٹی انتہائی دلچسپی کیساتھ شریک تھے تمام ٹرینرز نیشرکاء کو عملی تربیت کیساتھ ساتھ اپنے تجربات اور تحقیق شئیر کئے۔ آخری روز نیوٹریشن ایڈکیسی پر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین نے تفصیلی لیکچر دیا سوالات جوابات کا سیشن منعقد ہوا۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کو سرٹفکیٹ اور کیش دے دی گئ۔ ڈاکٹر شجاعت فقیر کو یونیورسٹی سوینئر پیش کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے