ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت خیبرپختونخوا سید امتیاز حسین شاہ کو ایبٹ آباد آمد پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں پترند ڈیم لینڈ ایکوزیشن سے متعلق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس کاانعقاد بھی ہوا جس میں دیگر ریونیو افسران بھی شریک ہوئے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے نیو تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد کا دورہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان بھی انکے ہمراہ موجود رہے اور انہیں نیو تحصیل بلڈنگ میں مختلف برانچز اور دفاتر کا معائنہ کروایااور شہریوں کو مختلف ریونیو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔ سینئر ممبر کی بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا نے ڈومیسائل برانچ، سب رجسٹرار آفس اور سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور وہاں پر سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بات چیت کی، انکے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سینٹر بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے