اسلام آباد(مانند نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔

مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے یہ فتویٰ دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لیکن اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں تو وی پی این کے بغیر ہی دیکھنے کے لیے اتنی چیزیں ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے ’’وی پی این‘‘ کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

مولانا طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینا درست نہیں ہے بلکہ یہ تنگ ذہنی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کیے جانے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دے دیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا یہ فتویٰ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے