کوہاٹ (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کوہاٹ شفیع اللہ جان ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں میں مستقبل کے بہترین کھلاڑی پیدا کرکے وہ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔وہ کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں سالانہ مڈل سکولز ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کے علاوہ محکمہ سپورٹس اور تعلیم کے حکام اور سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔مہمانوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کوہاٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا ایونٹ ہے جس میں مڈل سکولز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کا سہرا ضلعی انتظامیہ کوہاٹ اور منتخب نمائندگان کے سر ہے، جنہوں نے کوہاٹ کے سکولوں کو فعال اور طلباء کو ان کے ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے۔انہوں نے طلباء کی شاندار پریڈ، پی ٹی شو، اور جمناسٹکس کے مظاہروں کو سراہا۔مہمانوں نے کہا کہ سالانہ سپورٹس اور کلچر کلینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ نئی نسل کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جائے اور مقامی/روایتی کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوان کی صلاحیتوں میں نکھار لایا جا ئے۔ تقریب کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے