اسلام آباد (مانند نیوز) ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انٹر بورڈز کوآرڈینشن کمیٹی (آئی بی سی سی) کے مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

آئندہ سال سے میٹرک اور انٹر کے پاسنگ مارکس 33 سے 40 کر دئیے جائیں گے، ڈاکٹر غلام علی ملاح

پہلے 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب 35 نمبرز حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔

آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔

انٹر بورڈز کوآرڈینشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے یہ بھی کہا کہ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے