اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیرِ داخلہ نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورسز، پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پیش کی جس پر سعودی وزیر نے اتفاق کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بات چیت اور دونوں ممالک کے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی، سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے