اورکزئی(مانند نیوز) اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں تین اقوام پر مشتمل کھلی کچہری کا انعقاد اپر اورکزئی قبائل نے مسائل کے انبار لگادئیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسعود جان نے اکثر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورکزئی مسعود جان نے ضلعی ہیڈ کوارٹر اورکزئی میں کھلی کچہری کی صدارت کی جس میں اپر سب ڈویژن اورکزئی کے ا قوام دڑادڑ مامازئی، بلند خیل اور سادا خیل کے متعدد قبائلی مشران نے شرکت کی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورکزئی کے سامنے درپیش مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپر اورکزئی قبائل دور جدید میں بھی بجلی پانی گیس صحت تعلیم جیسی سہولیات سے محروم ہیں اپر اورکزئی قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورکزئی نے مشران کے مطالبات پر عمل درآمد کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اورکزئی نے درج بالا اقوام کے قبائلی ملکان کے درمیان موجب/ لنگی الاؤنس تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے