سخاکوٹ (مانند نیوز) جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کی تنظیم نومکمل۔رضوان اللہ مہمند ضلعی جنرل سیکرٹری، توحیدخان اتمانی ضلعی سیکرٹری اطلاعات وڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر۔امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ شہاب حسین کی زیر صدارت ضلعی مجلس شوریٰ کاایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ائندہ دوسال کیلئے ضلعی تنظیم نومکمل کی گئی۔ضلعی شوریٰ نے مشاورت کے بعد رضوان اللہ مہمند کو ضلعی جنرل سیکرٹری، حاجی محمداقبال، مطیع اللہ کوڈپٹی جنرل سیکرٹریز، توحید اتمانی کوضلعی سکرٹری اطلاعات وڈپٹی جنرل سیکرٹری، شاہ راز خان، سیدبختیار معانی، مولاناجمال الدین، خورشید ربانی، ذاکر حسین، امجد علی شاہ کو ضلعی نائب امراء،جاسم علی ایڈوکیٹ کو ضلعی صدر جے آئی یوتھ، شیرعالم خان شعبہ ضلعی مالیات، مفتی محمدارشاد انچارج اتحاد العلماء مقررکیا گیا۔نئے مقررکردہ ذمہ داران نے اجلاس کے دوران اپنی ذمہ داریوں کاحلف اٹھالیا۔اجلاس سے ضلعی امیر شہاب حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جمہوری جماعت جس کے اندر تمام تر فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔ضلعی امیر نے ملاکنڈ میں امن وامان کی بگڑتے ہوئے صورتحال پر تشویش کااظہار کیااور کہا کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر حالات کانوٹس لیکر ملاکنڈ میں بدامنی اور منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے