جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے انتخابات مکمل جس میں چیئرمین رقیب اللہ،ملک حیات اللہ محسود صدر، سنئیر نائب صدر فیاض برکی، نائب صدر شباب باتور،جنرل سیکرٹری وسیم محسود، فنانس سیکرٹری ارشاد محسود، کرم علی محسود جائنٹ سیکرٹری، پریس سیکرٹری نثار احمد اور آفس سیکرٹری عمران تھیم منتخب کئے گئے۔اس موقع پر ،ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک، دامان پریس کلب، جنڈولہ پریس کلب اور کانیگرم پریس کلب کے وفود کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر،تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، سیاسی و سماجی رہنماؤں، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ میئر سرویکئی شاہ فیصل غازی،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شیراز محسود، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی خالق نور، صدر آئی ایس ایف جنوبی وزیرستان بلال درویش، وزیراعلی خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج سنیٹر محمود،چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت بركی،سماجی شخصیت ملک اکبر علی بھٹنی، سپروائزر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عابد انور،ویلج سیکرٹری حکیم اللہ، انچارج لائسنس برانچ محمد علی کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور منتخب کابینہ کو مبارکباد دے دی گئی،لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جنوبی وزیرستان اپر ڈاکٹر طفیل شیرانی، پیرامیڈکس جنوبی وزیرستان اپر کے صدر حکمت اللہ محسود،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر نثار برکی، پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فخر،ایگریکلچر ایکسٹینشن جنوبی وزیرستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران وزیر، ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع خان،ایس ایچ او تھانہ سرا روغہ نیاز اور سب انسپکٹروانا پولیس عالمگیر خان،ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان کے انچارج رشید محسود سپریٹنڈنٹ معراج خان، جنوبی وزیرستان اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینیئر زبیر کے علاوہ دیگر آفسران نے شرکت کی نو منتخب صدرملک حیات اللہ محسود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پریس کلب کے ممبران کے بھر پور اعتماد پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کئی سالوں سے صحافیوں اور پریس کلب کی خدمت کرکے معیاری صحافت کو پروان چڑھانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اب بطور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے