ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹیلر ماسٹر کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے،ایک ملزم سیون اے ٹی اے میں بھی لیویز کو مطلوب تھا ڈپٹی کمانڈنٹ ملاکنڈ لیوی ریاض محسود نے صوبیدار میجر سمیع باچا،پوسٹ کمانڈر بٹ خیلہ نیک رحمان اور پوسٹ کمانڈر قلنگی حبیب رسول کے ہمراہ گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مٹکنی میں ملزم واصف علی ولد ارشد علی نے کپڑوں کی سلائی تنازعہ پر معذور ٹیلر ماسٹر کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے،ملزم کو بعد ازاں لیوی اہلکاروں نے دوسرے دن گرفتار کرلیا، اس طرح گزشتہ رات نیاز محمد شہید چوکی کے لیوی اہلکاروں پر موٹر سائیکل سواروں وقاص اور مصطفیٰ نے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، لیوی اہلکاروں نے ان کی قیادت میں دوسرے دن لیوی اہلکاروں نے گرفتار کرکے پتہ چلا کہ ان میں ایک وقاص لیویز کو سیون اے ٹی اے میں بھی مطلوب تھا، انہوں نے کاروائی میں حصہ لینے والے لیوی اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ لیوی اہلکار امن کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اس لئے عوام بھی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے لیوی سے تعاون کریں۔