دیر بالا(مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا جناب علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت، ڈپٹی کمشنر جناب نوید اکبر صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر دیر بالا جہانزیب پاشا نے آج "ایک ماہ کے فری ٹیکنیکل کورس” کا افتتاح کیا۔۔۔ اس کورس کے تحت نوجوانوں کو ایک ماہ کیلئے پریکٹیکل کورس (جنرل الیکٹریشن) کروایا جائے گا۔۔۔تا کہ وہ ہنرمند ہو کر معاشرے کے کارآمد انسان/نوجوان بن سکیں۔۔اس کورس کے تحت نوجوان اس قابل بن جائیں گے کہ کل کو جاب ڈھونڈنے اور اپنا کاروبار کرنے میں انکو آسانی ہوگی۔۔ کیونکہ یہ ٹریڈ ٹسٹنگ بورڈ سے ایک سرٹیفائیڈ کورس جس کے آخر میں ایک امتحان ہوگا۔۔اور تمام نوجوانوں کو سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔۔۔کورس میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے اس اقدام کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔۔ اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دیگر پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے۔۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب انعام اللہ صاحب تھے جنہوں نے ٹیکنیکل کورس کے اجراء اور اسکی افادیت پر روشنی ڈالی۔۔ افتتاحی تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب جہانزیب پاشا اور پرنسپل گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ واڑی جناب انجینئر ساجد صاحب نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے