ایبٹ آباد(مانند نیوز)ٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے تحصیل حویلیاں کے محکمہ مال و بندوبست کے اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں ریونیو سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر حنیف گل خان صدر انجمن پٹواریاں، زیشان جدون جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریاں، اور شاہد کان جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریاں ہزارہ ڈویژن نے دیگر اسٹاف کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مسائل کی نشاندہی پر فوری کارروائی کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد حل یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمات کے شعبے میں بہتری اور ریونیو سے جڑے مسائل کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے