اورکزئی (مانند نیوز)اورکزئی سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ضلع اورکزئی لویر میں موبائل سنگنلز میں بہتری لانے کیلئے زونگ نیٹ ورک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا عوام کو موبائل سگنلز نیٹ ورکنگ تمام وسائل بروئے کار لاکر مسائل حل کریں ڈپٹی کمشنر عرفان الدین تفصیلات کے مطابق لویر اورکزئی میں علاقہ عوام کی سہولت اورکزئی سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل سید سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین نیزونگ نیٹ ورک کے ٹاور کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاح کے موقع پر قبائلی مشران عمائدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل سید سعادت حسین اور ڈپٹی کمشنر اورکزئی عرفان الدین کا کہنا تھا کہ قبائل خوشخبری دے رہے ہیں کہ پورے ضلع اورکزئی میں عنقریب دس زونگ ٹاور لگائے جائینگے جس کی وجہ سے موبائل سگنلز میں بہتری آئیگی۔ اس سلسلے میں قبائلی مشران نے اورکزئی سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔