اسلام آباد (مانند نیوز)دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل کے لیے نیا آرڈیننس لانے پر غور کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایوان صدر، ایوان وزیرِ اعظم اور وزارت قانون میں مشاورت جاری ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں جے یو آئی ف کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
مدارس کی رجسٹریشن پرتمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، حافظ نعیم الرحمٰن
دینی مدارس کی رجسٹریشن کا مسئلہ فوری حلکیا جائے ،مولاناامجدخان
مشاورتی عمل مکمل ہونے پر صدرِ مملکت مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی تجویز وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں سامنے آئی۔

مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جے یو آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ آرڈیننس میں ڈائریکٹریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے