پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے 18/04/2025 کو Elite Homes ہاؤسنگ سوسائٹی کوسیل کر دیا تھاجس کا سیل توڑ ا تھا اس کا 7 مئی کو پھر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے ہمراہ گرداور گو ہر ایوب کے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو دورہ کیا اور متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو کھلا پایا۔ جو کہ قانونی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے تفصیلات کے مطابق، یہ رہائشی سوسائٹی قانونی تقاضے پورے کیے بغیر قائم کی گئی تھیں اور متعلقہ حکومتی اداروں سے منظوری حاصل کیے بغیر پلاٹس کی فروخت میں مصروف تھی۔ عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات کے تحت اس سوسائٹی کو سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں بار ہا وارننگ دینے کے باوجود سوسائٹی میں کام کرنے اور پلاٹس بیچنے کی وجہ سے متعلقہ سوسائٹی میں کام کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پبی کے آفس لایا گیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے