کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت جمعرات کی صبح گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو اور سروس ڈیلیوری سنٹر ہنگو کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ہنگو سجاد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈگری کالج میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر پرچوں کی کمی پرانتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کوہاٹ بورڈ کے کنٹرولر کی سخت سرزنش کی اور انہیں ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے یہ مسئلہ حل کیاجائے تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوں۔انہوں نے کالج کے مختلف حصے بھی دیکھے اورصفائی کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ دریں انثاء سروس ڈیلیوری سنٹر ہنگو کے اچانک دورے کے موقع پر تحصیلدارامقصد علی اور نائب تحصیلدار ایوب غیر حاضر پائے گئے جنہیں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے موقع پر معطل کر دیا۔وہ سائلین سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔کمشنر کوہاٹ نے موقع پر موجود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوایک بزرگ شہری کا مسئلہ موقع پر جاکر حل کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح انہوں نے بزرگ شہریوں کیلئے سنٹر میں خصوصی کاؤنٹر بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر کوہاٹ نے عملے سے مخاطب ہوکرکہا کہ سنٹرمیں آنے والے سب سائلین ہمارے مہمان ہیں اوران کے مسائل بلاتاخیر حل کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے لہٰذا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔انہوں نے متنبہ کیاکہ غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کسی بھی سخت اقدام سے گریز نہیں کیاجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے