پشاور (مانند نیوز) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ انجمن ہلال احمر پاکستان کی ملک بھر میں انسانیت کی خدمات روز روشن کیطرح عیاں ہے۔ انجمن ہلال احمر کی صوبائی برانچز نے ضلع کرم کے متاثرین کی بروقت امدادکرکے بہترین مثال کی قائم کی ہے اور یہی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے جوہلال احمر قدرتی آفات سمیت انسانی بحرانوں کے دوران متاثرین کیلئے جاری رکھتاہے، کرم متاثرین کی بروقت اور مسلسل خدمت انجمن ہلال احمر کے رضاکاروں کی ہمدردی، قربانی اور خدمت کے بہترین اوصاف کی عکاسی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعرات کے روز اسلام آبادمیں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی چیئر پرسن فرزانہ نائیک، ریڈ کراس کے نمائندے اور انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند وزیر و دیگر قدرتی افات سے نمٹنے والے اداروں کے سربراہان و نمائندے اور رضاکار موجود تھے۔ تقریب میں انسانیت کی خدمت سے متعلق پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی اور ریڈ کراس اور پی آر سی ایس کے مابین ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی فنڈ کا بھی اجرا کیا گیا. اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے متعلق عملی مشق کا بھی مظاہرہ کیا گیا- تقریب میں پی ار سی ایس کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک نے گورنرخیبرپختونخوا سمیت دیگر مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے افتتاحی کلمات میں ادارے کے انسانی خدمت پر مبنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے تقریب میں موجود انجمن ہلال احمر پاکستان کی ملک بھر کی برانچز کے رضا کاروں کو خصوصی طور خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر انجمن ہلال احمر پاکستان کی ملک بھر میں انسانی خدمات کے معترف ہیں، حالیہ ضلع کرم کے افسوسناک واقعات میں مرکزی روڈ کی بندش اور صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی کے باوجود جس طرح انجمن ہلال احمر کی صوبائی برانچز نے ضلع کرم کے متاثرہ عوام کی روزانہ کی بنیادوں پر فوڈ ائیٹمز سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا وہ قابل تحسین ہے۔گورنر نے کہا کہ جغرافیائی، سیاسی، نسلی یا مذہبی اختلافات کے باوجود، ہمیں انسانیت کی بنیاد پر ایک ہونا ہے اور دکھ، مصیبت یا آفت میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اوریہی ہمارا دین ہمیں سکھاتاہے۔گورنر نے اپنے خطاب میں انجمن ہلال احمر پاکستان کے رضاکاروں کو انسانی خدمات پر ”قوم کے اصل ہیرو” قرار دیا-#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے