دیر لوئر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیر نگرانی دیر لوئر کے تمام تحصیلوں میں یوم یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے ریلیوں کی قیادت کی، ریلیوں میں افواج پاکستان کے آفسروں، دلیر جوانوں، تمام محکمہ جات کے سربراہان، یوتھ، سیول ڈیفینس، ریسکیو1122 کے رضاکاروں، سیاسی نمائیندوں، سیول سیوسائیٹیز، طلبا، تاجروں، یوتھ اسمبلی ملاکنڈ کے نمائندوں، نوجوانوں، ہیومن رائیٹس کے نمائیندوں، اقلیتی برادری، میڈیا کے نمائیندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے حق وباطل کے معرکے میں عظیم فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ کسی بھی اندرونی اور بیرونی جارحیت میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتطامیہ دیر پائین کے زیرنگرانی بلامبٹ میں افواج پاکستان کے موثر جواب اور بھارت کے خلاف عظیم فتح پریوم تشکر منایا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ایک شاندار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی، اسسٹنٹ کمشنر لال قلعہ باقر علی، یوتھ آفیسر، صوبیدار میجر دیر لیویز، ڈسٹرکٹ ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے نمائیندوں سرکاری افسران ٹیچرز، طلبہ، علمائے کرام، سیول ڈیفینس کے اہلکاروں، تاجر یونین کے نمائیندوں، مشران، اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم تھامے وطن سے محبت کے نعرے بلند کیے اور پاک فوج کی موثر کاروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج نے موثر اور بروقت جواب دے کر نہ صرف معصوم بچوں کی شہادت کا بدلہ لیا بلکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ شرکا نے زمینی، بحری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے اقوام متحدہ اور ہیومن رائیٹس کے عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے کشمیریوں کے آرزوں کے مطابق جلد از جلد حل کریں اور خطہ میں بھارت کے جنگی جنون کا سخت نوٹس لیں۔ بھارت نے پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے حملہ کیا اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔ دیر پائین کے تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے جو اتحاد، یگانگت اور حب الوطنی کی علامت ہے۔ بعد ازاں یوتھ اسمبلی ملاکنڈ کے تعاون سے شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس جنگ میں عوام کی مکمل سپورٹ سے پاکستان کو عظیم فتح دی۔ اندرونی اور بیرونی دشمن کے خلاف ہم ایک ہیں۔ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ وطن کے لئے ہمارا سب کچھ قربان، ہم افواج پاکستان کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ کسی بھی اندرونی اور بیرونی جارحیت کی صورب میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔ پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی افراد کے جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے