پشاور (مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی پہلی خاتون ریسر عائلہ ملک نے منگل کے روزگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنرنے عائلہ ملک کو ڈی آئی خان آف روڈ جیپ ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اورشیلڈ بھی پیش کی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھاکہ عائلہ ملک کی آف روڈ جیپ ریس میں شمولیت دوسری خواتین کیلئے رول ماڈل ہے،عائلہ ملک نے ثابت کیا کہ اس صوبے کی خواتین قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔گورنرنے کہاکہ صوبے کی خواتین کو درست رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں،عائلہ ملک نے آف روڈ ریس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ڈی آئی خان کا نام روشن کیا۔گورنرنے کہاکہ بحیثیت گورنر صوبے کے قابل و ہو نہار نوجوان و خواتین پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے