ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن کی ہدایت پر خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے جوائنٹ چیک پوسٹ موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر خوراک سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران جدید موبائل فوڈ لیب کے ذریعے دودھ، گڑ، چپس اور گھی وغیرہ کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ غیر معیاری اشیاء کی سپلائی پر جرمانہ عائد کرکے سامان کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔ اسکے علاوہ تھانہ بازار میں دودھ اور دیگر خوراک کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر ایک دودھ شاپ کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللّٰہ، تحصیلدار درگئی فضل ہادی اور موٹر وہیکل ایگزامنر ملاکنڈ عادل شوکت نے درگئی میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران کرایہ نامے، لائسنس، غیر قانونی کالے شیشے، ایل پی جی کنکشنز اور فلنگ اسٹیشنز کی جانچ کی گئی۔ زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں، غیر قانونی ایل پی جی کنکشن رکھنے والوں اور فلنگ اسٹیشنز پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مسافروں کو اضافی وصول شدہ کرایہ واپس کیا گیا۔