باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں دو کرش پلانٹ اور ایک ماربل فیکٹری سیل کردی گئی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا”کے تحت اور ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو علی نواز خان نے تحصیلدار واڑہ ماموند ضیاء الدین خان کے ہمراہ راغگان اور یوسف آباد میں کرش پلانٹ، ماربل فیکٹری اور پیٹرول پمپس کا جائزہ لیا۔ اور وہاں پر دو کرش پلانٹس اور ایک ماربل فیکٹری جو غیر قانونی تھے انکو سیل کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے مالکان کرش پلانٹس کو ہدایات جاری کی کہ سڑک کی طرف پردوں کا انتظام کیا جائے۔ تاکہ گرد غبار اور آلودگی سڑک کی طرف نہ جاسکے۔ اور عوام کو تکلیف نہ پہنچ سکے۔