اسلام آباد (مانند نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں قیادت کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتا ہوں، ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا میسج آیا تو فوراً چھوڑ دی۔

احتجاج سے متعلق کل حتمی طریقہ کار وضع کیا جائے گا، جنید اکبر

ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں اپنی قیادت اور ورکرز کی امیدوں پر پورا اتروں۔ ضروری نہیں روایتی احتجاج کریں، بات چیت کرکے احتجاج کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو دے دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے