باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا”کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ملک کے دوسرے ضلعوں کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی ریونیو دربار/تحصیل حاضری کا انعقاد تحصیل اتمان خیل کے عوام کیلئے بمقام قذافی میں ہوا۔ دربار میں لوگوں نے علاقے کے مسائل بیان کی۔جیسا کہ نیو لینڈ سیٹلمنٹ تنازعات، انکم ٹیکس اور پراپرٹی سرٹیفکیٹ وغیرہ وغیرہ۔ جس کے بارے میں عوام نے اپنے شکایات جمع کی جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو باجوڑ نے موقع پر ضروری احکامات جاری کیں اور کہا کہ حکومت نے عام آدمی کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد تمام درپیش مسائل آپ سب لوگوں کے مدد سے حل ہو جائیں گے۔ دربار میں تحصیلدار اتمان خیل، تحصیلدار واڑہ ماموند، محررتحصیلدار اتمان خیل، لائسنس کلرک، ڈی ایل سی کلرک، ڈومیسائل کلرک ڈپٹی کمشنر آفس موجود تھے۔دربار میں لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔