ایبٹ آباد (مانند نیوز)انوائرمنٹ پروٹیکشن کے حوالے سے کامسیٹس یونیورسٹی کے انوائرمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے انکے دفتر میں ملاقات کی، یونیورسٹی کی جانب سے پلانٹیشن کے حوالے سے اقدامات پر بریف کیا اور آئندہ پلانٹیشن مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومت خیبر پختونخواہ کے ایجنڈا کے مطابق پلانٹیشن کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ کو سراہا، آئندہ شجرکاری مہم میں یونیورسٹی کی شرکت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے کامسیٹس یونیورسٹی دیگر محکمہ جات کی طرح شجر کاری میں شرکت کرتے ہوے زیادہ سے زیادہ شجرکاری یقینی بنائے گی۔