ہری پور (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، محمد حمزہ عباس کی زیر نگرانی آج رات گئے مختلف آبادیوں میں قائم غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں / پمپس کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔متعدد بار وارننگ کے باوجود غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کو موقع پر گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا، جبکہ غیر قانونی ایجنسیوں کو سیل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوران مارکیٹ وزٹ انہوں نے ناغہ والے دن گوشت کی فراہمی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھی جرمانے عائد کئے گئے۔ یہ اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کسی کو بھی معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔یہ کاروائیاں ضلع ہری پور سے تمام غیر قانونی ڈبہ سٹیشنز اور ایجنسیوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ ضلع انتظامیہ ہری پور عوامی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دے گی۔