باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں ٹمبر مافیا کیخلاف تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی۔ غیر قانونی طریقے سے ٹمبر سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ 38 عدد سلپرز برآمد۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت میں ضلعی پولیس جوانوں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ رات تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم نے ٹمبر مافیا کیخلاف کامیاب کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر ٹمبر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ دوران ناکہ بندی ٹمبر سے لادھا ہوا ایک عدد ڈائنہ جس میں ٹوٹل 38 عدد سلیپرز موجود تھے کو اپنے تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا۔کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے تھانہ سالارزئی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انہیں اپنے دائرہ اختیار علاقے میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے