ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی جانب سے مزدور برادری کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1، بٹ خیلہ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی، تحصیلدار بٹ خیلہ، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز، تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور بڑی تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل تفصیل سے سنے گئے، جن میں سے اکثر کو موقع پر ہی حل کر دیا گیاجبکہ باقی مسائل کے بروقت حل کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں کئے گئے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے