لوئر دیر (مانند نیوز)ضلع لوئر دیر میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا، ترقیاتی پروجیکٹس، صوبائی حکومت کے مختلف اینڈیکٹرز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے عوامی ایجنڈا ٹاسک، مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے اجلاس میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محمد بشیر خان، چئیرمن ڈیڈک ایم پی اے عبیدالرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس) تمام محکموں کے سربراہان اور تحصیل چئیرمین بلامبٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی پروجیکٹس، سپورٹس گراونڈ، آب نوشی سیکموں، واٹر سٹوریج ٹینکرز، روڈ، مختلف پلوں کی تعمیر، بلامبٹ ایریگیشن چینل، عطائی ڈاکٹرز، غیر قانونی ان رجسٹرڈ ہیلتھ کلینکس، پاسپورٹ آفس میں فیمل سٹاف کی تعیناتی، ہر قسم سہولیات سے آراستہ منشیات بحالی سنٹر کے لئے سرکاری عمارت کی تعمیر، غیر قانونی تجاوزات، سپورٹس ایونٹس، نوجوانوں کے لئے سکلز پروگرامز، ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، نئی سکولوں کی تعمیر، ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی، غیر قانونی مائینگ وغیرہ کے حوالے تمام سٹیک ہولڈرز کو احکامات جاری کی گئی۔