شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ یونیورسٹی آف شانگلہ میں ”فرسٹ بک فیئر” کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام طلباء کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس کتاب میلے میں مختلف موضوعات پر مشتمل کتب کے اسٹالز لگائے گئے جنہیں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران نے بھی سراہا۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا۔ طلباء نے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال کیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کی کوششوں کو سراہا۔افتتاح کے بعد ڈاکٹر سردار خان نے تمام بک اسٹالز کا دورہ کیا اور مختلف کتب کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کے نوجوان سوشل میڈیا اور دیگر غیر تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف صروفِ ہیں، جبکہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔ میں ایسی تقریبات کی بھرپور تائید کرتا ہوں اور طلباء سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کتاب سے دوستی کو ترجیح دیں اور اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں انہوں نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ شانگلہ یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، اور تعلیمی سرگرمیوں، پروگراموں اور تقریبات کو مستقل بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے بک فیئر آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت کو سراہا۔پروگرام میں رجسٹرار یونیورسٹی آف شانگلہ پروفیسر ڈاکٹر فضل قدوس ودیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے