تیمرگرہ (مانند نیوز)تیمرگرہ میڈیکل کالج لوئر دیر میں سامان کی تصدیق کیلئے قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ کے سب کمیٹی نمبر2 کے ممبران کا تیمرگرہ میڈیکل کالج اورکیٹیگری اے ہسپتال تیمرگرہ کا دورہ صوبائی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کے سب کمیٹی نمبر 2 کے ممبران نے کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے زرعالم خان کی قیادت میں گزشتہ اجلاس کی فالواپ کے سلسلے میں تیمرگرہ میڈیکل کالج لوئر دیرکے لیے خریدے گئے سامان کی فزیکل ویری فکیشن کے لئے تیمرگرہ میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دیگر ممبران ایم پی اے ثوبیہ شاہد، ایم پی اے عاصمہ عالم، ایم پی اے عبیدالرحمان، سیکرٹری کمیٹی انعام اللہ خان، اسسٹنٹ سیکرٹری ملک حسن زیب، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سلیم خان، کے ایم یوانسپکشن ٹیم کا نمائندہ ڈائریکٹرمحمد طیب، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان، ایم ایس تیمرگرہ ہسپتال، پرنسپل تیمرگرہ میڈیکل کالج اور دیگرحکام بھی ہمراہ تھے۔ کمیٹی ممبران نے تیمرگرہ میڈیکل کالج اور تیمرگرہ ہسپتال میں فراہم کئے گئے سامان کی ویری فیکشن کی۔ اس موقع پر سٹاک رجسٹر بھی چیک کیاگیا اور گودام میں پڑا ہوا سامان بھی چیک کیاگیا۔ سامان کی ویری فیکشین کیلئے گزشتہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی کے کارکردگی کو سراہا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فراہم کی گئی سامان کی تفصیلات بتائی۔ فعال اور غیر فعال مشینری کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ آئندہ اجلاس تک جو سامان فعال نہیں ہے ان کو فعال کیا جائے اور تیمرگرہ ہسپتال کے تمام ہیڈ ا?ف دی ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات دی گئی کہ وہ مذکورہ سامان کی تعداد اورفعالیت کے بارے میں سرٹیفکیٹس فراہم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے