اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصّہ بننے والی آسٹریلوی اسپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستانی طریقے سے چائے بنانا سیکھ لی۔

ایرن ہالینڈ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں ایک چائے کے اسٹال پر چائے والے سے دودھ پتّی یعنی بغیر پانی ڈالے چائے بنانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرن ہالینڈ دودھ پتّی بنانے کے بعد اسے مزے سے پیتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔

ایرن ہالینڈ کو مشرقی لباس کے بارے میں کس نے بتایا؟

اُنہیں دودھ پتّی اتنی پسند آئی کہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا میں بھی چائے بنانے کے اس طریقے کو آزماؤں گی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایرن ہالینڈ پچھلے کئی سالوں سے پی ایس ایل میں پریزنٹر کے فرائض انجام دینے کے لیے پاکستان آ رہی ہیں اور یہاں کی تہذیب سے بہت متاثر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے