اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں مارننگ اسمبلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال معظم خان بنگش، اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان افریدی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اپر چترال ڈاکٹر فرمان والی، ڈی،ایس،پی ہیڈکوارٹر اپر چترال،ای،پی،ائی کوآرڈینیٹر اپرچترال، پولیو فیلڈ ورکرز اور سیکورٹی کے افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے فیلڈ ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اس قومی فریضے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ ورکرز انسدادِ پولیو مہم کے دوران گھر گھر جاکر مائکرو پلان کے مطابق بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ فیلڈ ورکرز اور سیکورٹی سٹاف کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر انہیں مستقل اپاہیچ ہونے سے بچائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے