اپر چترال (مانند نیوز)ضلع لوئر چترال میں میں انسداد پولیو کا آغاز ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور محکمہ صحت کے مانیٹرنگ ٹیموں نے مہم کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان نے چترال ٹاون میں بلچ، سنگور اور دیگر مقامات پر پولیو ٹیمز کے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد ضیاء نے چیوڈوک، جغور دنین اور دیگر مقامات میں پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے دروش میں پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اور تحصیلداران نے ضلع کے دیگر علاقوں میں مختلف پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا۔ آفسران نے پولیو ٹیم کی ٹیلی شیٹ، سیکورٹی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اور پولیو ٹیمز کو تاکید کی کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے