دیر(مانند نیوز)ضلع لوئر دیر میں پولیو مہم کے آغاز پر ایڈیشنل ڈی سی کی مارننگ اسمبلی میں شرکت، مہم کے کامیابی کیلئے ٹیموں کو ہدایات دئیے گئے۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی آمین گنڈا پور کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے ھدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اپریشن سنٹر (DEOC) نے پولیو مہم کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ایڈمنیسٹریٹر افغان ریفوژز ہمایون خان کے ہمراہ ملیریا دفتر بلامبٹ کا دورہ کیا۔ یوسی ایم او حمید خان کے موجودگی میں پولیو اسمبلی،پولیو ورکرز کی کارکردگی اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان نے مختلف یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ پولیو سٹاف، سیکورٹی سٹاف حاضری، پولیو رجسٹر چیک کیا۔ اور پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آخرمیں پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنا متعلقہ ایریا میں چھان بین کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے والدین سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی کیونکہ محفوظ مستقبل کی پہچان، پولیو سے پاک پاکستان ہر بچے کے لئے پولیو کے قطرے ضروری ھیں۔