ہنگو(مانند نیوز)ہنگو پٹوار خانے میں رجسٹرار کی عدم تعیناتی سے عوام شدید پریشان۔ہنگو پٹوار خانے میں گزشتہ ایک ماہ سے رجسٹرار کی پوسٹ خالی پڑی ہے، جس کے باعث سائلین کو زمین و جائیداد سے متعلق امور نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار سینیئر صحافی فخر الاسلام کا کا خیل نے کہا ہے کہ ہنگو پٹوار خانے میں رجسٹرار کی عدم تعیناتی سے عوام شدید پریشان۔ہنگو پٹوار خانے میں گزشتہ ایک ماہ سے رجسٹرار کی پوسٹ خالی پڑی ہے، جس کے باعث سائلین کو زمین و جائیداد سے متعلق امور نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روزانہ درجنوں افراد رجسٹری کے سلسلے میں پٹوار خانے کا رخ کرتے ہیں، مگر رجسٹرار کی عدم موجودگی کے باعث انہیں مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ فخر الاسلام کاکا خیل کے ساتھ ساتھ ہنگو کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عہدے پر جنگی بنیادوں پر تقرری عمل میں لائی جائے تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن ہو۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ اگر فی الفور مستقل تعیناتی ممکن نہیں تو کسی متعلقہ افسر کو رجسٹرار کا اضافی چارج دے دیا جائے، تاکہ ضروری کاموں میں تاخیر نہ ہو اور عوام کی مشکلات میں کمی آ سکے۔