لوئر دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف خان نے این سٹاف آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ احسان اللہ کے ہمراہ کٹیگری ڈی۔ ہسپتال منڈا میں او۔ پی۔ ڈی، ایکسرے، لیبارٹری، ریڈیالوجی وارڈ اور ای۔ پی۔ ائی ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں بنیادی سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ سٹاف کی حاضریاں اور جاری پولیو مہم کے ویکسینیش ریکارڈ کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انچارج کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، بنیادی ادویات کی فراہمی اور صفائی یقنی بنائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل مں ڈا میں کیچ اپ ڈے کے پہلے دن مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انکاری والدین کے بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ پولیو سٹاف کی نگرانی کی۔ مختلف پولیو ٹیموں کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ انہوں نے تمام ٹیموں کی ہدایات کی کہ مطلوبہ اہداف کو آج کور کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے