سخاکوٹ (مانند نیوز) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواشمالی کے نائب امیر مولانا جمال الدین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صرف محسن پاکستان نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے محسن ہیں ان کی شبانہ روز کوششوں کے باعث 28مئی 1998کوپاکستان دنیا کی ساتواں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکبیر اور یوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے موقع پر سخاکوٹ بازار میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی سے جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے امیر شہاب حسین، جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمند، تحصیل امیر سہیل احمدخٹک، قاضی رشیداحمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کوحکمرانوں نے عزت نہیں دی تھی اور انکے وفات پر بھی اس وقت کے وزیراعظم اور ارمی چیف نے شرکت نہ کرکے قومی ہیرو کی توہین کی۔انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عظیم قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کریگی اور انکے خدمات کوتاحیات یاد رکھا جائے گا۔بدقسمتی سے نااہل حکمرانوں نے انکی خدمات کا وہ صلہ نہ دیاجس کے وہ حقدار تھے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاکستان غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ فلسطین کے مظلوم عوام کی بھوک وپیاس اور بمباری سے بچاؤکیلئے امدادی کوشش موثر بنائی جاسکیں۔ریلی میں بڑی تعداد میں عوام، کارکنان اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے