پبی (مانند نیوز)محکمہ مال نوشہرہ میں غیر قانونی تبادلے اور تعیناتیاں، پٹواریان سراپا احتجاج ضلع نوشہرہ میں محکمہ مال و بندوبست میں جاری بے ضابطگیوں اور غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف پٹواری برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کی وارننگ جاری کر دی ہے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ترقی کے منتظر مقامی پٹواریان کو نظرانداز کر کے دوسرے اضلاع سے پٹواریوں کو نوشہرہ میں تعینات کیا جا رہا ہے، جو سراسر ناانصافی اور سروس رولز کی خلاف ورزی ہے چند روز قبل محمد کبریا نامی پٹواری کو ضلع لوئیر دیر سے غیر قانونی طریقے سے تبادلہ کر کے نوشہرہ میں تعینات کیا گیا، جس پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے انکوائری کا آغاز بھی کر دیا ہے تاہم معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ گزشتہ ہفتے ضلع پشاور سے ایک جونیئر پٹواری عبداللہ شاہ کو بغیر کسی قانونی تقرری یا سینیارٹی کے اصولوں کے، بنیادی سکیل پر بطور گرداور نوشہرہ میں تعینات کر دیا گیا، جو کہ ترقی کے منتظر پٹواریان کے ساتھ سراسر زیادتی اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے پٹواریانِ نوشہرہ کا کہنا ہے کہ جب محمد کبریا کی تعیناتی پر انکوائری جاری ہے، تو ایسی دوسری مشتبہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا نا قابل فہم اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے پٹواری برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ عبداللہ شاہ اور محمد کبریا دونوں کی تعیناتیوں کو فوری طور پر منسوخ کر کے مقامی، سینیئر اور ترقی کے اہل پٹواریان کو ان کا حق دیا جائے۔ بصورتِ دیگر، ضلع نوشہرہ کے تمام پٹواری احتجاجاً قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کریں گے، جس کی مکمل ذمہ داری محکمہ مال و بندوبست اور متعلقہ اعلیٰ حکام پر عائد ہو گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے