اورکزئی (مانند نیوز) ضلع اورکزئی میں مون سون شجر کاری مہم کے تحت سرکاری عمارتوں میں تین ہزار پھلدار پودے لگائیں جائیں گے کمشنر کوہاٹ ڈویژن مون سون شجر کاری مہم کا خود نگرانی کررہے ہیں عوام شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیکر اس کو کامیاب بنائیں اے ڈی سی مسعود جان کا شجر کاری مہم کے موقع پر خطاب تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مسعود جان اے ڈی سی ریلیف نعمت اللہ کنڈی اے اے سی ملک ساجد ایس ڈی ایف او علی ہلال نے پھلدار پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسعود جان کا کہنا تھا کہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کے خصوصی ہدایات پر اورکزئی کے تمام سرکاری عمارتوں میں 3 ہزار سے زائد پھلدار پودے لگا کر اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنائیں گے اس مہم میں عوام بھر پور تعاون کرکے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور عوام دوست ماحول بنائیں سرکاری عمارتوں میں مون سون شجر کاری مہم کے تحت 3 ہزار سے زائد پھلدار پودے لگائیں جائیں گے اور تمام سرکاری محکمے اس میں حصہ لیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے